اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہاہے کہ سابق جج راناشمیم نے حلف نامہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے سامنے انکے دفترمیں نوٹرائز کرایاجو ثاقب نثار اوراسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے خلاف تھا۔
راناشمیم نے جسٹس ثاقب نثار اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان کیخلاف حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے Notarise کرایا،نئےانکشافات نےایک بار پھر شریف فیملی کو سیسیلین مافیا ثابت کیا ہے کہ کس طرح وہ ایک مافیا کی طرح عدالتوں سمیت اداروں کو بلیک میل کرنےکی صلاحیت رکھتےہیں pic.twitter.com/MBPx0V1jpY
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 26, 2021
فوادچوہدری نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ نئے انکشافات نے شریف خاندان کوایک مرتبہ پھر سیلسین مافیا ثابت کردیاہےکیونکہ وہ ایک مافیاکی طرح عدالتوں کوبلیک میل کرنےکی صلاحیت رکھتےہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف ٹھیک ہوگئےہیں توخداکاواسطہ ملک واپس آجائیں،اسدعمر