ن لیگ انتخابی نظام کو نہیں سمجھتی، نہ اصلاحات میں دلچسپی رکھتی ہے۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ن لیگ انتخابی نظام کو نہیں سمجھتی، نہ اصلاحات میں دلچسپی رکھتی ہے۔فواد چوہدری
ن لیگ انتخابی نظام کو نہیں سمجھتی، نہ اصلاحات میں دلچسپی رکھتی ہے۔فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ پاکستان کے انتخابی نظام کو نہیں سمجھتی، نہ ہی اصلاحات کے عمل میں کوئی دلچسپی رکھتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ کا اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہائی افسوسناک ہے۔

وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف کے بیان پرردِ عمل دیتے ہوئے ن لیگ کی انتخابی نظام پر سوجھ بوجھ اور اصلاحات میں دلچسپی کو صفر قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ اصلاحات کا عمل پارلیمان کی بجائے الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، ظاہر کرتا ہے کہ ن لیگ کو نظام کی سمجھ ہے، نہ ہی اصلاحات سے کوئی دلچسپی۔ ہمیشہ سازش سے اقتدار میں آنے والی جماعت اصلاحات کی بات کیوں کرے گی؟

یاد رہے کہ اِس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ جس وقت اپوزیشن مثبت انتخابی تجاویز اور میثاقِ معیشت کی بات کر رہی تھی، حکومت نے این آر او کا شور مچا کر ان کی توہین کی۔

شہباز شریف نے حکومت کی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد کر دی۔ن لیگ کے صدر نے کہا کہ دنیا بھر میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال مسترد ہوچکا ہے اور الیکشن کمیشن بھی اسے ناقابلِ عمل قرار دے چکا ہے۔

مزید پڑھیں: ن لیگ کے صدر نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد کردی

Related Posts