منشیات کا استعمال تباہ کن ہے۔فہد مصطفیٰ کا شاہ رخ خان کے بیٹے کیلئے پیغام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

منشیات ہمیں تباہ کر رہی ہیں۔فہد مصطفیٰ کا شاہ رخ خان کے بیٹے کیلئے پیغام
منشیات ہمیں تباہ کر رہی ہیں۔فہد مصطفیٰ کا شاہ رخ خان کے بیٹے کیلئے پیغام

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہورومعروف فنکار فہد مصطفیٰ نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کیلئے پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات کا استعمال تباہ کن ہے جو نوجوان نسل پر اثر انداز ہورہا ہے۔

جوانی پھر نہیں آنی 2 کے اداکار فہد مصطفیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو منشیات حقیقی طور پر تباہ کر رہی ہیں جو آسانی سے اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں میں بھی دستیاب ہیں۔

 اداکار فہد مصطفیٰ نے کہا کہ حکومت کو منشیات کے خلاف اقدامات اٹھانے چاہئیں جبکہ بطور والدین اپنے بچوں پر نظر، نظم و ضبط کا خیال رکھنا اور شام سے قبل گھر واپس آنے کی تلقین کرنا مناسب اقدام ہے۔ بچوں کو آزادی دیجئے، کھلی چھوٹ نہیں۔ 

خیال رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں کنگ خان کہلانے والے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو نارکوٹکس ڈرگز اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹینس ایکٹ (این ڈی پی ایس) کے تحت گرفتار کیا گیا تھا جس کا تعلق منشیات کے استعمال سے ہے۔

 نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے حال ہی میں کروزشپ پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سمیت 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔ کروز شپ سے منشیات برآمد ہوئیں جس پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

بھارت میں منشیات کے استعمال کے خلاف سرگرمِ عمل نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے  شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سے ممبئی ڈرگ کیس میں کورڈیلیا کروز ایمپریس شپ پر پوچھ گچھ شروع کردی جس پر بھارتی فلم انڈسٹری میں تشویش پائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ کے بیٹے کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے حراست میں لے لیا

Related Posts