اکتوبر کے دوران برآمدات 2 ارب 80 کروڑ ڈالر رہیں۔تجارتی اعدادو شمار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی، مزید 52پیسے سستا ہوگیا
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی، مزید 52پیسے سستا ہوگیا

تجارتی اعدادو شمار کے مطابق موجودہ مالی سال کے ماہِ اکتوبر کے دوران برآمدات 2 ارب 80 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال اسی مہینے کی ملکی برآمدات 1 ارب 89 کروڑ ڈالر تھیں۔

مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ماہ اکتوبر کے دوران برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 6 فیصد زائد رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سی پیک منصوبے کونئی بلندیوں پرلےکر جارہے ہیں، و فاقی وزیر خسروبختیار

اس کے مقابلے میں اکتوبر میں درآمدات کی مالیت 3 ارب 98 کروڑ ڈالر رہی جبکہ گزشتہ سال اکتوبر میں درآمدات کی مالیت 4 ارب 80 کروڑ ڈالر تھی۔

مشیر تجارت کے مطابق ماہِ اکتوبر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں درآمدات 17 فیصد کم  اورتجارتی خسارہ 32 فیصد کم ہوگیا جو 1 ارب 97 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ سال اس کی مالیت 2 ارب 90 کروڑ ڈالر تھی۔ 

یاد رہے کہ معاشی ریٹنگز کے بین الاقوامی ادارے فچ ریٹنگز کے مطابق پاکستان ایز آف ڈوئنگ انڈیکس کے 10 بہترین ممالک میں شامل ہوچکا ہے جبکہ معاشی ترقی کے حوالے سے اسے قابل ستائش قرار دیا گیا ہے۔

فچ ریٹنگز نے پاکستان کے متعلق  رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے ایز آف ڈوئنگ انڈیکس میں 28 درجے بہتری دکھائی جبکہ حکومت کو درکار فنانسنگ (قرض اور سرمایہ کاری) میں کمی آئی۔

مزید پڑھیں: فچ ریٹنگز: پاکستان ایز آف ڈوئنگ انڈیکس کے 10 بہترین ممالک میں شامل

Related Posts