لاہور :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر اور ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ مشتاق احمد کے بیٹے بازل مشتاق نے اپنا گانا جاری کردیا ہے۔
اپنا گانا خطا یوٹیوب پر جاری کرتے ہوئے نوجوان گلوکارہ بازل مشتاق نے امید ظاہر کی کہ لوگ ان کی موسیقی کو پسند کریں گے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کے بیٹے بازل مشتاق نے اپنے والد کی طرح کرکٹر بننے کے بجائے میوزک کے میدان میں قدم رکھا تھا۔
بازل مشتاق پچھلے کئی مہینوں سے موسیقی کی تربیت لے رہے تھے اور اب انہوں نے اپنے گانوں پر مشتمل ایک البم بھی تیار کیا ہے جو جلد ہی ریلیز ہوگا۔
واضح رہے کہ مشتاق احمد ان دنوں ویسٹ انڈین ٹیم کے باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: مہوش حیات نے انگریزی میں گاناگاتے ہوئے اپنی ویڈیووائرل کر دی