لاہور:انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو 29رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔ اوپنر ایمی جونز نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔جواب میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم 125 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔کپتان بسمہ معروف نے 60 رنزبنائے۔
کنرارا اوول ملائیشیا میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ 20 رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد مہمان ٹیم کی اوپنر ایمی جونز اور ٹیمی بیماؤنٹ نے متاثر کن کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دونوں بیٹرز کے درمیان 58 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ ایمی جونز 39 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں جبکہ بیماؤنٹ نے 30 رنز بنائے۔
اننگز کے اختتامی اوورز میں نتالی سِیّور نے 34 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کا مجموعہ 150 کے پار پہنچانے میں مدد کی۔ انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 154 رنزبنائے۔
مزید پڑھیں: اے پی ایس: دُعا ہے دُنیا میں پھر کوئی آنکھ ایسا سانحہ نہ دیکھے۔ماہرہ خان