ایمریٹس نے پاکستانی مسافروں کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایمریٹس نے موسم سرما میں دبئی کا سفر کرنے والے صارفین کیلئے سہولت متعارف کرادی
ایمریٹس نے موسم سرما میں دبئی کا سفر کرنے والے صارفین کیلئے سہولت متعارف کرادی

کراچی : ایمریٹس نے پاکستانی مسافروں کے لئے نئے مقامات اور اپنے پسندیدہ جگہوں کے سفر کی حوصلہ افزائی کے سلسلے میں اپنے عالمی روٹ نیٹ ورک پر خصوصی کرائے متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

شرائط و ضوابط کے اطلاق کے ساتھ ان خصوصی کرایوں کی 18 نومبر 2019 تک بکنگ کرواکر 12 نومبر سے 2019 سے لیکر 30 ستمبر 2020 کے درمیان سفر کیا جاسکتا ہے۔

خصوصی کرایوں کے ساتھ مسافر دبئی سمیت ایمریٹس کے نیٹ ورک میں شامل 150 سے زائد شہروں کے سفر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں : فچ ریٹنگز: پاکستان ایز آف ڈوئنگ انڈیکس کے 10 بہترین ممالک میں شامل

اکانومی کلاس کے مسافر نیویارک کے لئے 1002 امریکی ڈالرز، بوسٹن کے لئے 936 امریکی ڈالرز، ٹورنٹو کے لئے 1167 امریکی ڈالرز، لندن ہیتھرو کے لئے 807 امریکی ڈالرز، فرینکفرٹ کے لئے 658 امریکی ڈالرز، جوہانسبرگ کے لئے 665 امریکی ڈالرز، کوالا لمپور کے لئے 462 امریکی ڈالرز اور سڈنی کے لئے ایک ہزار ڈالرز سے شروع ہونے والے ریٹرن ٹکٹ خرید سکیں گے۔

بزنس کلاس کے مسافر نیویارک کے لئے 2787 امریکی ڈالرز، بوسٹن کے لئے 2787 امریکی ڈالرز، ٹورنٹو کے لئے 3641 امریکی ڈالرز، لندن ہیتھرو کے لئے 2856 امریکی ڈالرز، فرینکفرٹ کے لئے 2347 امریکی ڈالرز، جوہانسبرگ کے لئے 2230 امریکی ڈالرز، کوالالمپور کے لئے 1607 امریکی ڈالرز اور سڈنی کے لئے 2939 امریکی ڈالرز سے شروع ہونے والے ریٹرن ٹکٹ خرید سکیں گے ۔

ایمریٹس نے پاکستان سے سفر کرنے والے مسافروں کے لئے مزید مقامات کے ساتھ خصوصی فرسٹ کلاس کرایوں کا بھی اعلان کیا تاکہ انہیں بہترین پرتعیش انداز سے فضائی سفر سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے۔

ایمریٹس کے وائس پریذیڈنٹ پاکستان محمد سرحان نے کہا، “فرسٹ کلاس کے کرایوں میں 15 فیصد جبکہ بزنس کلاس اور اکانومی کلاس میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے۔ دنیا کی صف اول کی ایئرلائن پاکستانی مسافروں کے لئے بہتر انداز سے سفر کا موقع فراہم کر رہی ہے اور یہ ان کی رقم کا بہترین استعمال ہے۔

” ایئرلائن کے ایوارڈ یافتہ لائلٹی پروگرام ایمریٹس اسکائی وارڈز کے ممبران بکنگ کے لئے کیش اور اسکائی وارڈز مائلز کو استعمال کرکے بکنگ کرسکتے ہیں جس سے ان کے ٹکٹوں کی قیمت میں مزید کمی آسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تاریخ میں پہلی بار جیبوں کی بجائے خزانہ بھر رہا ہے،معاونِ خصوصی اطلاعات

تمام کیبن کلاسز کے مسافر ایمریٹس کے عالمی معیار کے کثیر الثقافتی کیبن عملے، بہترین شیفس کے تیار کردہ کھانوں، اور ایئرلائن کے ایوارڈ یافتہ انٹرٹینمنٹ سسٹم آئس کے ذریعے موویز، ٹی وی پروگرامز، میوزک اور پوڈ کاسٹ بشمول اردو چینلز کے 4500 تک چینلز سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔

ایمریٹس اور پاکستان کے درمیان 34 سالہ دیرینہ تعلقات اس وقت سے قائم ہیں جب ایئرلائن کی پہلی پرواز 25 اکتوبر 1985 کو دبئی سے کراچی پہنچی۔ اس کے بعد ایمریٹس نے پاکستان میں غیرمعمولی انداز سے ترقی کی اور اب وہ پاکستان کے پانچ شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ سے ہفتہ وار دبئی کے لئے 67 پروازیں آپریٹ کررہا ہے۔

ایمریٹس میں فلائٹ ڈیک کریو، کیبن کریو اور دیگر شعبوں میں 5 ہزار سے زائد پاکستانی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ایمریٹس کے بارے میں مزید معلومات بشمول فلائٹس بکنگ کے طریقے اور مکمل شرائط و ضوابط کی تفصیلات کے لئے اپنے ٹریول ایجنٹ سے رجوع کریں یا پر ایمریٹس کی ویب سائٹ (www.emirates.com/PK) وزٹ کریں۔

Related Posts