کراچی:ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے صدر اسماعیل ستار نے پاکستان سے اونٹ کے گوشت کی برآمدات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گوشت کی برآمدات کے حوالے سے یہ واقعی ایک اچھی خبر ہے کہ پاکستان دنیا میں اونٹ کے گوشت کا سب سے بڑا برآمد کنندہ بن گیا ہے۔
اسماعیل ستار کاکہنا ہے کہ اگرچہ یہ تعداد صرف 2.60 ملین ڈالر ہے لیکن درحقیقت پاکستان نے ترقی کی ہے اور حلال اونٹ کے گوشت کی برآمد ات میں عالمی کھلاڑی بننے کے لیے تیار ہے۔
ایک بیان میں اسماعیل ستار نے اونٹ کے گوشت کی برآمد کو غیر روایتی برآمد قراردیتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد سے درخواست کی کہ وہ گوشت برآمد کرنے والوں کے ساتھ فوری طور پر ایک سیشن کا انعقاد کریں تاکہ تمام جی سی سی ممالک کو اونٹ کے گوشت کی برآمدات کو بڑھایا جا سکے۔
مزید پڑھیں:ڈالر کی اڑان شروع، روپے کی قدر کم ہونے سے مہنگائی کا خدشہ ہے۔وزیر خزانہ