خیبر پختونخوا میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات مارچ میں کرانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبر پختونخوا میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات مارچ میں کرانے کا فیصلہ
خیبر پختونخوا میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات مارچ میں کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد / پشاور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات مارچ میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 19 دسمبر کو ہوئے جن میں پی ٹی آئی خاطرخواہ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ الیکشن کمیشن نے موسم کی شدت کے پیشِ نظر دوسرے مرحلے کے انتخابات مارچ میں کرانے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

خیبر پختونخوا کے 17اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز

حکومت کا شہباز شریف کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

صوبائی حکومت نے مہنگائی کو انتخابات میں شکست کی وجہ قرار دے دیا۔ ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن سمیت خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات آئندہ برس مارچ میں منعقد ہوں گے۔ سردی کی شدت میں اضافے کے باعث انتخابات جلد کرانے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پہلے مرحلے کے تحت صوبہ خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز کردیا گیا جو بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہی۔ووٹنگ کا آغاز صبح 8 بجے سے کردیا گیا۔ پشاور، مردان، کوہاٹ اور بنوں سمیت صوبے کے 5ڈویژنز میں انتخابات منعقد ہوئے۔

خیبر پختونخوا کی 66 تحصیلوں میں انتظامی سربراہ، میئر یا چیئرمین کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ پہلے مرحلے میں صوبے کے 17 اضلاع میں عوامی نمائندوں کو منتخب کیا گیا جن کا تعلق تحصیل کونسل، ولیج کونسل اور نیبرہوڈ کونسل سے تھا۔پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوئے۔

 

Related Posts