بلدیاتی انتخابات، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد کیلئے ڈیڈ لائن کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلدیاتی انتخابات، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد کیلئے ڈیڈ لائن کا اعلان
بلدیاتی انتخابات، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد کیلئے ڈیڈ لائن کا اعلان

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات منعقد کرنے کیلئے ڈیڈ لائنز کا اعلان کردیا جس سے قبل الیکشن کی تیاریاں کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلوچستان اور سندھ کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کیلئے ڈیڈ لائن کا اعلان کردیا۔ سندھ حکومت کو 15 دن کی مہلت دیتے ہوئے ہدایت دی گئی کہ اس دوران قوانین میں ضروری ترامیم کر لی جائیں۔

کمیشن نے صوبائی حکومت کو نقشہ جات اور ضروری ڈیٹا فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق یکم دسمبر سے قانون کے مطابق حلقہ بندیوں کا آغاز کردیا جائے گا جس کی تکمیل کے فوراً بعد الیکشن کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے تمام تر ضروری قوانین کا ڈیٹا 2 ہفتوں میں مہیا کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈیٹا فراہم نہ کرنے کی صورت میں حلقہ بندی کا آغاز 6 دسمبر سے ہوگا۔ مکمل شیڈول کمیشن کی منظوری کیلئے پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا۔ 

 اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے وزارتِ داخلہ 10 روز کی مہلت دے دی گئی۔ الیکشن کمیشن نے ضروری دستاویزات پیش کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔ حکم عدولی کی صورت میں الیکشن کا شیڈول حلقہ بندی کی تکمیل کے بعد جاری ہوگا۔

رواں برس 14 فروری کو اسلام آباد میں بلدیاتی اداروں کی میعاد ختم ہوگئی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ شہرِ اقتدار کی 50 یونین کونسلز کیلئے بلدیاتی انتخابات منعقد ہوں گے جس کا مقصد مقامی مسائل کے حل کیلئے مقامی قیادت کا انتخاب ہے۔

Related Posts