خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلہ، لوگوں میں خوف و ہراس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور: خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خو ف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا کے شہروں پشاور سمیت چترال، مالاکنڈ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خو ف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا۔

مزید پڑھیں:سول ایوی ایشن کا روجھان ریڈار سروسزکو 13 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، خوش قسمتی سے زلزلے کے باعث کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔

Related Posts