ناروے میں قرآن پاک کی بےحرمتی روکنےوالےنوجوان کوڈی جی آئی ایس پی آر کاسلام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

DG ISPR
DG ISPR

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے والے نوجوان عمر الیاس کو بہادری اور جرات دکھانے پر سلام پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے والےنوجوان الیاس کی بہادری کو سراہتے ہوئے انہیں سلام پیش کیا۔

میجر جنرل آصف غفور نے لکھا کہ ایسی اسلامو فوبیا پر مبنی اشتعال انگیزی صرف نفرت اور انتہا پسندی کو فروغ دیتی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ تمام مذاہب قابلِ عزت ہیں، اس طرح کی حرکت عالمی امن اور ہم آہنگی کے لیے خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ ناروے میں چند روز قبل اسلام مخالف تنظیم (سیان) کے سربراہ ملعون لارس تھورسن نے قرآن پاک کی شدید بے حرمتی کرتے ہوئے نذر آتش کرنے کی کوشش کی تھی۔ تاہم وہاں موجود مسلمان نوجوان اس بے حرمتی کو برداشت نہ کرسکے اور ایک بہادر نوجوان عمر الیاس نے ملعون لارس تھورسن کو روکنے کے لیے اس پر حملہ کردیا۔

ناروے میں قرآن کریم کی آتش سوزی کا واقعہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے الیاس کی بہادری کو سراہنے کے ساتھ ساتھ اس وقعے پر شدید مذمت بھی کی جارہی ہے اور معلون لارس تھورسن پر نفرت انگیز جرائم کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: ناروے میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعے پر عالمی برادری کی شدید مذمت

Related Posts