اسلام آباد: حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور بے نتیجہ ختم ہوگیا ہے ، ڈیڈ لاک برقرار ہے تاہم فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
منگل کو آزادی مارچ اور دھرنے کے معاملے پر اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی جے یو آئی کے رہنما اکرم حان درانی کے گھر پہنچی ، اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو دیے گئے مطالبات پر بات چیت کی گئی۔
حکومتی کمیٹی میں اسد قیصر، پرویز الہٰی، پرویز خٹک، شفقت محمود، نورالحق قادری اور اسد عمر جب کہ رہبر کمیٹی میں اکرم درانی، احسن اقبال ،امیر مقام ،میاں افتخار حسین شامل تھے، اجلاس میں فرحت اللہ بابر ،سید نیئر حسین بخاری اور طاہر بزنجوبھی شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: سرمایہ کاروں کا حکومتی اقدامات پر اعتماد نہایت حوصلہ افزا ہے، وزیراعظم