اسلام آباد: مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ نومبر کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 72.6 فیصد کمی ہوئی۔
مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، نومبر کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 72.6 فیصد کمی ہوئی۔ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73 فیصد کمی ہوئی ہے۔
Current Account Deficit is down by 72.6% in Nov 2019 & 73% between July-Nov 2019 vs same period in 2018.
In 5 months, increase in SBP Reserves by $1.8B & reduction of $3B in FX swaps/forward liabilities increased FX buffer by $4.8B providing further stability to external account. pic.twitter.com/TLODiizRsi— Dr. Abdul Hafeez Shaikh (@a_hafeezshaikh) December 20, 2019
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس 70 ملین ڈالر سرپلس تھا مگر حکومت اسے برقرار رکھنے میں ناکام رہی اور نومبر میں جاری کھاتے کا توازن بگڑ کر 319 ملین ڈالر کے تجارتی خسارے میں تبدیل ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:6 ارب قرض کی دوسری قسط، آئی ایم ایف نے پاکستان کو خطیر رقم کی فراہمی منظور کر لی