پاکستان میں کورونا کے 1ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 21مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 21مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 21مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 21 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 21 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 12 لاکھ 60 ہزار 669 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 173 شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

این سی او سی کابڑافیصلہ، کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندیاں نافذ

وزیراعظم کا کورونا کے خاتمے تک قرضوں میں سہولت کا مطالبہ 

کورونا پابندیوں میں کمی، حکومت نے سینما بھی کھول دیئے

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43ہزار578 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 99 لاکھ 97 ہزار75 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 2.34فیصد رہی۔

ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 257 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پنجاب میں وائرس سے 4 لاکھ 36 ہزار 720 افراد متاثر جبکہ 12 ہزار 800جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں 4لاکھ 63ہزار703کورونا کیسز اور 7 ہزار 505اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 76 ہزار 194افراد متاثر جبکہ 5 ہزار 657جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں 33 ہزار 92 کیسز اور 350اموات رپورٹ ہوئیں۔ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 359افراد کورونا سے متاثر جبکہ 186انتقال کر گئے۔

آزاد کشمیر میں 34 ہزار 360افراد کورونا سے متاثر جبکہ 740جان کی بازی ہار گئے۔ اسلام آباد میں وائرس سے 1لاکھ 6 ہزار 241 افراد متاثر جبکہ 935انتقال کر گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 41 ہزار 71ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 1 ہزار 683مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 11 لاکھ 91 ہزار 425 ہوگئی۔ گزشتہ 1 روز میں شرحِ اموات 2.2 فیصد رہی۔

Related Posts