پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 696نئے کیسز رپورٹ، 146مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 37 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 37 مزید شہری جاں بحق

 پاکستان میں کورونا کے 4ہزار 696 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 146 مزید شہری انتقال کر گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 8 لاکھ 25 ہزار 519افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 17 ہزار 957افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48ہزار 740ٹیسٹ کیے گئے، مجموعی ٹیسٹس کی تعداد1 کروڑ 18 لاکھ 36 ہزار 866 ہو گئی۔ جبکہ ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 9 اعشاریہ 63فیصد رہی۔

سب سے زیادہ کورونا سے صوبہ پنجاب متاثر ہوا جہاں 3 لاکھ 3 ہزار 182 افراد وائرس سے متاثر جبکہ 8 ہزار 500 جاں بحق ہوئے۔ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے جہاں کورونا کے 2 لاکھ 83 ہزار 560کیسز رپورٹ ہوئے۔

سندھ  میں کورونا کے باعث 4 ہزار 645افراد جان کی بازی ہار گئے۔ خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1 لاکھ 18 ہزار 413 افراد متاثر جبکہ 3 ہزار 310افراد جاں بحق ہوئے۔ اسلام آباد میں 75 ہزار 498افراد کورونا سے متاثر جبکہ 683انتقال کر گئے۔

بلوچستان میں کورونا سے 22 ہزار 369افراد متاثر جبکہ 236جاں بحق ہوئے، آزاد کشمیر میں 17 ہزار 187افراد وائرس سے متاثر جبکہ 476جاں بحق ہو گئے۔ گلگت بلتستان میں 5 ہزار 310افراد کورونا سے متاثر جبکہ 107انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان آئندہ ماہ سے کورونا ویکسین تیار کرے گا، این آئی ایچ حکام

Related Posts