دُنیا بھر میں کورونا سے 15کروڑ 20لاکھ افراد متاثر، 31 لاکھ 93ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 15کروڑ 20لاکھ افراد متاثر، 31 لاکھ 93ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 15کروڑ 20لاکھ افراد متاثر، 31 لاکھ 93ہزار ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 15 کروڑ 20 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 31 لاکھ 93 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 15کروڑ 20لاکھ 25ہزار 280افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 31 لاکھ 93ہزار 937 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا سے متاثرہ 1 لاکھ 11 ہزار 472 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 95 لاکھ 38 ہزار 14 ہے۔ 12 کروڑ 92 لاکھ 93 ہزار 329 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

تقریباً 200 ممالک کے 1 کروڑ 94 لاکھ 26 ہزار 542 افراد کو وائرس کے باعث معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔ صحتیابی کی شرح 98 فیصد جبکہ اموات کی شرح کم و بیش 2 فیصد رہی۔ دنیا بھر میں ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے۔ 

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت اور برازیل متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں فرانس چوتھے، ترکی پانچویں، روس چھٹے، برطانیہ ساتویں، اٹلی آٹھویں، اسپین نویں جبکہ جرمنی دسویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 4ہزار 696 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 146 مزید شہری انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 8 لاکھ 25 ہزار 519افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 17 ہزار 957افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں: کورونا کے 4 ہزار 696نئے کیسز رپورٹ، 146مزید شہری جاں بحق

Related Posts