پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ، اموات 15ہزار سے تجاوزکرگئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 8 لاکھ 86 ہزار افراد متاثر، 19 ہزار 856 جاں بحق
پاکستان میں کورونا سے 8 لاکھ 86 ہزار افراد متاثر، 19 ہزار 856 جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 7 لاکھ 188 افراد متاثر ہوئے جبکہ 15 ہزار 26 وائرس میں مبتلا شہری انتقال کر گئے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 102 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41ہزار 699ٹیسٹ کیے گئے، اب تک کیے گئے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 53 ہزار 506ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا شکار 124 مزید افراد کی حالت تشویشناک ہو گئی جس سے ملک بھر میں تشویشناک کیسز کی تعداد 3 ہزار 769 تک جا پہنچی۔ 

صوبہ سندھ میں کورونا سے سب سے زیادہ 2 لاکھ 67 ہزار 238 افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 37 ہزار 594 جبکہ خیبر پختونخوا میں 93 ہزار 862 کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

بلوچستان میں کورونا سے 19 ہزار 942 افراد متاثر ہوئے، اسلام آباد میں 62 ہزار 775، آزاد کشمیر میں 13 ہزار 713 جبکہ گلگت بلتستان میں 5 ہزار 64کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کا شکار سب سے زیادہ 6 ہزار 731 افراد جاں بحق ہوئے، سندھ میں 4 ہزار 516 جبکہ خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 496افراد کورونا کا شکار ہو کر انتقال کر گئے۔

بلوچستان میں کورونا میں مبتلا 212 افراد انتقال کر گئے، اسلام آباد میں 588، آزاد کشمیر میں 380 جبکہ گلگت بلتستان میں 103 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہوئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی،  دعوتِ ولیمہ پر چھاپہ پڑ گیا

Related Posts