وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا جس میں ملک بھر کی اعلیٰ ترین سرکاری قیادت شریک ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت آج ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں اہم قومی و اقتصادی معاملات پر غور کیا جائے گا۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مردم شماری کی رپورٹ مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کرنے کی اجازت

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں مردم شماری کے نتائج کے نوٹیفکیشن کا معاملہ زیرِ غور آئے گا۔ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد ہائر ایجوکیشن کمیشن کے معاملات چلانے کے حوالے سے بھی گفت و شنید ہوگی۔

مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ساتھ متعلقہ وفاقی وزراء بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ نیپرا کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

گزشتہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں جو فیصلے کیے گئے تھے، موجودہ اجلاس میں ان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ اوگرا آرڈیننس میں ترمیم کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل سندھ کابینہ نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کو بڑھانے کی تجویز پر نظرثانی کرنے کی ہدایت دی تھی،مردم شماری سے متعلق وفاقی کابینہ کے فیصلے کو مسترد کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس گزشتہ برس دسمبر میں ہوا، سندھ کابینہ نے پی ایم سی کے تحت میڈیکل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا، کابینہ نے مردم شماری کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لے جانے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: سندھ کابینہ کامردم شماری کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لیکرجانے کا مطالبہ

Related Posts