نئی دہلی: شہریت کے متنازع قانون کے خلاف بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے کئی علاقے میدانِ جنگ بن گئے۔
نئی دہلی میں ہونے والے مظاہرین مشتعل افراد کی جانب سے بسوں میں تھوڑ پھوڑ اور پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جب کہ پولیس چوکی اور موٹر سائیکلوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 12 پولیس اہلکار سمیت 21 افراد زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں: بھارت جمہوری اقدار کو مدنظر رکھے اور مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے، امریکا