اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین طارق ملک نے کہا ہے کہ نادرا نے شادی کے بعد اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) میں اپنی کنیت تبدیل کرنے کے لیے خواتین کو پابند کرنے والی پالیسی تبدیل کردی ہے۔
14ویں سالانہ دیہی خواتین کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے طارق ملک نے اعلان کیا کہ خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے رجسٹریشن بڑھانے کے لیے انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں۔ کانفرنس میں 109 اضلاع کی 500 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔
چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس کا مقصد دیہی خواتین کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ زراعت میں ان کے کردار کو سراہنا اور ان کے خلاف تشدد کا خاتمہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں
حکومت اپنی نااہلی سے ریاست اور شہریوں کا رشتہ کمزور کررہی ہے، شہباز شریف
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ کھٹائی میں پڑ گیا