لاہور : پاکستان کی مشہور اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی نئی فلم میں کیپٹن نوید ان کے ہیرو ہوں گے،اداکارہ میرا آج کل نیویارک میں ہیں اور ایک بار پھر کیپٹن نوید کے ساتھ مختلف تقریبات میں دیکھی جارہی ہیں۔
اداکارہ میرا نے کہا کہ کیپٹن نوید میرے فیملی فرینڈ ہیں، اور میں آج کل امریکا میں انہی کیساتھ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کیپٹن نوید کیساتھ اچھے دن گزار رہی ہوں، یہاں آنے کا ایک مقصد فلم ’ٹرائی اینگل لو‘ بھی ہے جس کی تیاریوں میں مصروف ہوں، جس کے ہیرو کیپٹن نوید ہوں گے۔
مزید پڑھیں : میرے اوپر مشکل وقت ضرور ہے لیکن میرا خدا کی ذات پر مکمل بھروسہ ہے ‘ رابی پیرزادہ