قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی، برٹنی اسپیئرز کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی، برٹنی اسپیئرز کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کردیا گیا
قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی، برٹنی اسپیئرز کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کردیا گیا

لاس اینجلس: مشہورومعروف پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کا انسٹاگرام اکاؤنٹ مبینہ طور پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے باعث بند کردیا گیا ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر برٹنی اسپیئرز کا اکاؤنٹ بند کردیا۔ انہیں سوشل میڈیا پر تلاش کرنے والے مداحوں کو تشویش کا سامنا ہے۔

جب مداح برٹنی اسپیئرز کا پروفائل پیج کھولتے ہیں تو انہیں یوزر ناٹ فاؤنڈ کا پیج دستیاب ہوتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ان کا اکاؤنٹ پیر کے روز ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔ 

Britney Spears Instagram page goes dark with warnings

حیرت انگیز طور پر گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کے پوسٹ کیے گئے مواد پر انسٹاگرام کو سخت اعتراض ہے۔ معروف فنکارہ کو والد کی قید سے رہائی ملی تو سوشل میڈیا نے آزادی چھیننا شروع کردی۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل امریکا کی مشہورومعروف پاپ گلوکارہ و اداکارہ برٹنی اسپیئرز نے دیرینہ ایرانی دوست سیم اصغری سے منگنی کر لی جس پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

 امریکی گلوکارہ کے ایران سے تعلق رکھنے والے منگیتر سیم اصغری بچپن سے ہی امریکا میں رہائش پذیر ہیں جو ماڈلنگ اور فٹنس ٹریننگ کے علاوہ اداکاری بھی کرتے ہیں۔

 انسٹا گرام پر گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے اپنی منگنی کی خبر مداحوں کوخود سنائی۔ سوشل میڈیا صارفین سے شیئر کی گئی ویڈیو میں برٹنی سیم اصغری کے ہمراہ نظر آئیں۔ 

مزید پڑھیں: برٹنی اسپیئرز نے اپنے دیرینہ دوست سیم اصغری سے منگنی کر لی

Related Posts