برطانوی ڈاکٹرز کا سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بیرونِ ملک منتقل کرنے کا مشورہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانوی ڈاکٹرز کا سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بیرونِ ملک منتقل کرنے کا مشورہ
برطانوی ڈاکٹرز کا سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بیرونِ ملک منتقل کرنے کا مشورہ

برطانوی ڈاکٹرز نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صحت غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے  علاج کے لیے بیرونِ ملک منتقلی کا مشورہ دے دیا ہے۔

غیر ملکی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کی حالت تشویشناک ہے ، ان کا علاج شروع کرنے سے قبل مرض کی تشخیص بے حد ضروری ہے، جو پاکستان میں ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علاج کے لئے باہر جانے یا نہ جانے کافیصلہ نواز شریف خود کریں گے، خواجہ آصف

طبی ماہرین نے سابق وزیر اعظم کے خون میں پلیٹ لیٹس کی کمی کی وجوہات جاننے کے حوالے سے چیک اپ کی تجویز دی تھی جبکہ میڈیکل اور خون کے ٹیسٹ کی رپورٹس لندن کے ڈاکٹرز کو دکھائی گئیں۔ 

لندن کی طرف سے بیرونِ ملک منتقلی کا مشورہ آنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس آج مزید ماہرین کو دکھائی جائیں گی تاکہ اس ضمن میں مزید یقین دہانی ہوسکے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے نواز شریف اور صاحبزادی مریم نواز کو ایک ساتھ رہنے کی اجازت دے دی ، مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور ان کی بیٹی سروسز ہسپتال میں ساتھ رہیں گے۔

پنجاب حکومت کو وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت سے آگاہ کردیا گیا جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اپنے والد کی دیکھ بھال کے لیے ہسپتال میں ان کے ساتھ رہ سکیں گی۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم نے ہسپتال میں نواز شریف اور مریم کو ساتھ رہنے کی اجازت دے دی

Related Posts