بلوچستان، پنجگور میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، 3زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان، پنجگور میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، 3زخمی
بلوچستان، پنجگور میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، 3زخمی

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ٹیکسی اسٹاپ کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 شہری جاں بحق جبکہ 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے واقعے میں متعدد گاڑیاں، موٹر سائیکل اور دکانیں بھی جزوی طور پر تباہ ہوئیں۔ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزرنے کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد مہیا کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈکیت گروہ گرفتار، اسلحہ، زیورات اور ہائی روف برآمد

کراچی، ڈیفنس اتحاد روڈ پر ایاز موتی والا کا ایکسیڈنٹ، 4افراد زخمی

پنجگور پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ چتکان بازار وشبود ٹیکسی اسٹاپ کے قریب گزشتہ روز ہوا جس کے نتیجے میں عبدالقیوم ولد عبدالقادر اور نور اللہ ولد رحم دل نامی 2 شہری جاں بحق جبکہ 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ 2 گاڑیوں، موٹر سائیکل اور 3 دکانوں کو نقصان پہنچا۔

اتوار کے روز ہونے والے دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دہشت گردوں نے دھماکے کے ساتھ ساتھ فائرنگ بھی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول آلے سے اڑھائی کلو بارودی مواد کو استعمال کرتے ہوئے کیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی۔

تحقیقات کے مطابق دھماکہ سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کیلئے کیا گیا۔ پولیس اور  ایف سی نے جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔ 

 

Related Posts