کراچی کے علاقے موسمیات کے قریب واقع دکان میں سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور 2 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج موسمیات کے قریب دکان میں دھماکے کے نتیجے میں خاتون اور بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل نیوکراچی میں بشیر چوک کے قریب سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور5 زخمی ہوگئے تھے۔
گزشتہ ماہ ہونے والے دھماکے کے متعلق ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ زخمی افراد اور میتوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔دھماکہ سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں ہوا۔
دوسری جانب ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا تھا کہ دھماکا نیو کراچی بشیر چوک کے قریب ہوا جبکہ ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ دھماکا نالے میں ہواہے۔
مزید پڑھیں: نیو کراچی بشیر چو ک کے قریب سلنڈر دھماکہ، 2افراد ہلاک،5زخمی