شوبز انڈسٹری کی دلکش اداکارہ سجلی اور خوبرو اداکار بلال عباس کا نیا ڈرامہ کچھ ان کہی بہت جلد اے آر وائی ڈیجیٹل پر پیش کیا جائے گا۔
ڈرامے کے مرکزی اداکار سجل علی اور بلال عباس اس سے قبل او رنگریزہ اور فیچر فلم کھیل کھیل میں میں ساتھ نظر آئے تھے اور اب اُن کا نیا ڈرامہ شروع ہونے والا ہے۔
ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامے کو کشف فاؤنڈیشن نے پیش کیا ہے، جو کہ اس سے قبل رہائی، اڈاری اور دل نہ امید تو نہیں جیسے کامیاب ڈرامے بنا چکے ہیں۔
ڈرامے کو نویس محمد احمد نے تحریر کیا ہے جبکہ اس کی کاسٹ میں بلال عباس ، سجل علی، میرا سیٹھی، قدسیہ علی، محمد احمد، ونیزہ احمد، عدنان صمد خان اور ارسا غزل شامل ہیں۔
سوشل میڈیا پر دستیاب معلومات کے مطابق ڈرامہ سیریل کچھ ان کہی 14 جنوری 2023 سے ہر ہفتے کی شب 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہوگا۔