کارکردگی نہ دکھا سکا تو کرکٹ چھوڑ دوں گا،کپتان قومی ٹیم اظہر علی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Azhar Ali captain
ٹیم کو بہترین پرفارمنس کیلئے خوف کے عنصر سے باہر نکلنا ہوگا، اظہر علی

کراچی : قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے پچھلے ٹیسٹ میچ میں بھی رنز نہیں کر پایا تھا تاہم اگر کارکردگی نہ دکھا سکا تو کرکٹ کو خیرباد کہہ دوں گا۔

اظہر علی کا کہناہے کہ کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلیے پرجوش ہیں،وکٹ کو مد نظر رکھ کر ٹیم کا فیصلہ کریں گے،ایسی ٹیم میدان میں اتاریں گے جو میچ جتوا سکے۔ فواد عالم کو ضرورت پر استعمال کریں گے جب کہ عابد علی کو پانچ برس قبل ہی ٹیسٹ کا حصہ بن جاناچاہیے تھا۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے بدھ کو کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اظہر علی نے کہا کہ بالر پرفارم کریں رہے ہیں،مجھ سے رنز نہیں ہو رہے بدقسمتی سے لاسٹ اننگز میں سیٹ ہونے کے بعد آؤٹ ہو گیا،کوشش ہو گی کراچی ٹیسٹ میں بڑی اننگز کھیلوں،دورہ آسٹریلیا میں مشکل ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:سال2019ء کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں سرفراز احمد کی کارکردگی اظہر علی سے بہتررہی

انہوں نے کہاکہ بد قسمتی سے پچھلے ٹیسٹ میچ میں بھی رنز نہیں کر پایا۔انٹرنیشنل کرکٹ میں جب آپ پرفارم نہیں کرتے تو تنقید تو ہوتی ہے، تنقید سے کھلاڑیوں کو غلطیاں سدھارنے کا موقع ملتاہے، اگر کارکردگی نہ دکھا سکا تو کرکٹ کو خیرباد کہہ دوں گا۔

اظہر علی نے کہا کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔انہوںنے کہاکہ کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں،وکٹ کو مد نظر رکھ کر ٹیم کا فیصلہ کریں گے،ایسی ٹیم میدان میں اتاریں گے جو میچ جتوا سکے، صورتحال کو دیکھ کر ٹیم میدان میں اتاریں گے،کوشش ہو گی بہترین ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں۔

Related Posts