آزادی مارچ: جمعیت علمائے اسلام کا احتجاج ختم کرنے کا باضابطہ اعلامیہ جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزادی مارچ: جمعیت علمائے اسلام کا احتجاج ختم کرنے کا باضابطہ اعلامیہ جاری
آزادی مارچ: جمعیت علمائے اسلام کا احتجاج ختم کرنے کا باضابطہ اعلامیہ جاری

جے یو آئی (ف) نے آزادی مارچ پلان بی کہلانے والے حکومت مخالف دھرنوں اور احتجاج کے ملک گیر سلسلے کو ختم کرنے کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آزادی مارچ نامی حکومت مخالف احتجاج کو اپوزیشن جماعتوں کی اپیل پر ختم کیا جارہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کی سیاسی جماعت ملک گیر دھرنے نہیں دے گی۔ جمعیت علمائے اسلام رہنماؤں کے مطابق بڑے پیمانے پر دئیے جانے والے دھرنے اور حکومت مخالف احتجاج ختم کردیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں جس طرح آزادی مارچ اور دھرنے کو بغیر افراتفری اور طاقت استعما ل کئے بغیر ختم کرایا گیا اس پر حکومت کو مبارکباد دیتا ہوں،پارلیمنٹ لڑے کم اور ملک کے لئے کام اورقانون سازی کرے ،اگر حکومت سیاسی احتجاج نمٹاتی رہے گی تواس سے ملک کی ترقی متاثر ہوگی ۔

کوئٹہ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ روز  پر یس کانفرنس کی، اس موقع پر گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ خان یاسین زئی ،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سمیت صوبائی وزراء بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: آزادی مارچ طاقت استعمال کئے بغیر ختم کرانے پر مبارکباد دیتا ہوں، عارف علوی

Related Posts