کراچی :پاکستان کی نامور اداکارہ عائزہ خان ایک اسٹار ہونے کے ساتھ ساتھ ماں ہونے کا فرض بھی باخوبی نبھاتی ہیں۔
جہاں ان کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے وہیں مداح انہیں اپنے گھر والوں کی دیکھ بھال کرنے کے انداز کو بھی سراہاتے ہیں۔رواں سال اداکارہ کے لیے کافی مصروف ثابت ہوا کیوں کہ وہ ٹیلی ویژن اسکرینز پر کئی بڑے ڈراموں میں کام کرتی نظر آئیں۔
اس وقت بھی ان کے دو ڈرامے ‘میرے پاس تم ہو’ اور ‘تھوڑا سا حق’ ٹی وی اسکرینز پر نشر کیے جارہے ہیں۔تاہم شوبز کے علاوہ بھی اداکارہ اپنی ذاتی زندگی میں کافی مصروف رہتی ہیں، جس کا انکشاف انہوں نے اپنی نئی انسٹاگرام پوسٹ میں کیا۔
مزید پڑھیں :شوبز سمیت تمام شعبوں میں خواتین کے اسکینڈلزکو زیادہ اچھالا جاتا ہے ، اداکارہ نور
اداکارہ نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ‘اس سال کے ختم ہونے سے قبل، میں ذاتی طور پر ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جس نے مجھے اتنا پیار دیا اور مجھے سراہا۔
انہوں نے اپنی روز مرہ کی زندگی کی مصروفیات بتاتے ہوئے لکھا کہ ‘ایمانداری سے بتاؤں تو صبح 7 بجے اٹھنا، ہر روز لنچ باکس تیار کرنا، حورین کو اسکول چھوڑنا، واپس آکر ریان کو اٹھانا، اسے کھانا کھلانا، تیار کرنا اور پھر اپنی امی کے گھر چھوڑنا اور کبھی ان سے درخواست کرنا کے وہ میرے گھر آجائیں، پھر اپنے شوہر کے ساتھ ناشتہ کرلیں، پھر کام کے لیے گھر سے نکلنا۔
جب موقع ملے تب واپس گھر آنا ورنہ موبائل کے ذریعے بچوں پر پورے دن نظر رکھنا، پھر گھر واپس آکر کھانا کھلانا، نہلانا، اور رات میں شہزادی اور بیٹ مین کے نائٹ سوٹ کا انتخاب کرنا، حورین کی کہانیاں سننا، اور پھر اپنا میک اپ اتارنا۔
یہ بھی پڑھیں :کیپٹن نوید فیملی فرینڈ ، میری نئی فلم کے ہیرو وہی ہونگے، اداکارہ میرا