پاکستان کرکٹ بورڈ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف،تحقیقات شروع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PLS

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے شواہد سامنے آنے پر ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ایف آئی اے کو ریکارڈ فراہم نہیں کر رہا۔ایف آئی اے پی ٹی آئی رہنما جاوید بدر کی درخواست پر کرکٹ بورڈ میں کرپشن کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے۔

دو دفعہ خط لکھنے کے باوجود پی سی بی نے ایف آئی اے کو مالی ریکارڈ فراہم نہیں کیا جس پر اب تیسری دفعہ چیف آپریٹنگ آفیسر کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کی طرف سے خط لکھا گیا ہے۔

خط میں پی ایس ایل آڈٹ رپورٹ بینک اکانٹس کی تفصیلات، میڈیا رائٹس کا معاہدہ اور بھارت سے آئی سی سی میں کیس ہارنے کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں :ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020میں دنیا بھر کے بہترین کھلاڑی شرکت کریں گے

خط میں صاف لکھا ہے کہ کرکٹ بورڈ ایف آئی اے کے ساتھ تعاون نہیں کررہا، پی سی بی کے سی او او سبحان احمد کے مستعفی ہونے کی وجہ بھی ایف آئی اے کی تحقیقات بتائی جارہی ہے۔

سبحان احمد پر پہلے بھی کرپشن کے الزامات ہیں اور ایف آئی اے کی طرف سے بلوائے جانے کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ پہلے پی سی بی کی طرف سے کہا گیا کہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم آرہی ہے اس موقع پر اس قسم کی ایکٹیوٹی سے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کا منفی اثر پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں :اداکارہ صوفیا مرزا پر منی لانڈرنگ کا الزام، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے تحقیقات کریں گے

کچھ وقت انتظار کر لیں، سری لنکا کی کرکٹ ٹیم میچ کھیل کر واپس بھی چلی گئی مگر پھر بھی پی سی بی تعاون نہیں کر رہا، اسی وجہ سے لیٹر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عدیل عباس کی جانب سے لکھا گیا ہے۔

Related Posts