عامرلیاقت کی گرفتاری کا مطالبہ ٹاپ ٹرینڈ، توہین مذہب کے مقدمہ کیلئے درخواست دائر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

arrest amir liaqat top trend on twitter

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ، ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی گرفتاری کا مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، توہین مذہب کے مقدمہ کیلئے تھانے میں درخواست دائرکردی گئی۔

ُپی ٹی آئی رہنماء نے دو روز قبل مدینہ مسجد آمد کے موقع پر شیعہ مسلک کے حوالے سے متنازعہ بیان دیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔arrest amir liaqat top trend on twitterعامر لیاقت حسین کیخلاف توہین مذہب کے مقدمہ حوالے سے تھانہ سچل کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عامر لیاقت حسین نے فقہ جعفریہ کے جیدعلماء کرام پر بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ آئین پاکستان کی شق نمبر298Aاور 295Aکے تحت عامر لیاقت حسین کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

دو روز قبل پی ٹی آئی ایم این اے عامرلیاقت نے کہا تھا کہ جو مسجدیں گراتی ہے وہ میری حکومت نہیں، خان صاحب کو شرم آتی تو آتے جبکہ بعد میں انہوں نے مدینہ مسجد کے ایشو پر وزیراعظم سے متعلق سخت الفاظ پر وضاحتی پیغام میں وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی سپورٹر سے معافی مانگ لی تھی۔

عامر لیاقت حسین نے مدینہ مسجد میں شیعہ مسلک کے حوالے سے بھی گفتگوکی تھی جس پر شیعہ مسلک کے ماننے والوں میں شدید اشتعال پایا جارہا ہے۔

 

Related Posts