راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان نے سابق آرمی چیف جنرل (ر)پرویز مشرف سے متعلق فیصلے پر کہا ہے کہ عدالتی فیصلے پر افواج پاکستان میں شدید غم و غصہ اور اضطراب ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ‘پرویز مشرف آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور صدر مملکت رہے اور 40 سال سے زیادہ پاکستان کی خدمت کی۔
مزید پڑھیں: عدالت نے آئین شکنی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت سنا دی
پرویز مشرف کیخلاف عدالتی فیصلہ عجلت میں کیا گیا۔ پرویزمشرف کیخلاف عدالتی فیصلے پر افواج میں شدید غم وغصہ اوراضطراب ہے۔
Statement on decision by Special court about General Pervez Musharraf, Retired. pic.twitter.com/C9UAMT1E4W
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 17, 2019