اسلام آباد: معاو ن خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ راناثناء اللہ کی ضمانت کے فیصلہ کے خلاف اے این ایف سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کریگی ،اے این ایف کو رانا ثناء اللہ سے کوئی ذاتی رنجش یا عناد نہیں ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جلالپور کینال کی تکمیل سے علاقے میں خوشحالی کی نئی لہر آئیگی۔ انہوں نے کہاکہ آرمی چیف مدت ملازمت توسیع کیس میں حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہاکہ نظر ثانی اپیل میں فیصلے میں موجود قانونی نقائص کی نشاندہی کی گئی ہے،نظر ثانی کی درخواست عوامی مفاد کے تحت دائر کی گئی ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہاکہ رانا ثناء اللہ کیس کی ضمانت سے متعلق تفصیلی فیصلہ آگیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اے این ایف اس فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کریگا۔ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہاکہ بدقسمتی سے اے این ایف کو میڈیا میں مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے،ایسا تاثر دیا گیا جیسے رانا ثناء اللہ سے اے این ایف کو ذاتی رنجش ہو۔
یہ بھی پڑھیں: لاہورہائیکورٹ، رانا ثناء کی درخواست ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری