مودی ہندوستان میں وہ کر رہا ہے جو جرمنی میں ہٹلر نے کیا تھا، وزیر اعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran khan pind dad khan
مودی ہندوستان میں وہ کر رہا ہے جو جرمنی میں ہٹلر نے کیا تھا، وزیر اعظم عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پنڈ دادن خان میں جلال پور نہر کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ مقامی افراد کو کس طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ یہاں زیادہ تر پانی نمکین ہے تاہم اس نہر سے جہلم، پنڈ دادن خان اور خوشاب سمیت سب علاقوں کی تقدیر بدل جائے گی جس پر میں آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے اس منصوبے کو شروع کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ 120سال پہلے شروع ہونا تھا اور بالآخر عثمان بزدار نے اس منصوبے کو شروع کیا کیونکہ اس طرح کے منصوبوں سے لوگوں کی تقدیریں بدلتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میانوالی کا سارا علاقہ ریگستان تھا لیکن نہرے آتے ہی وہ پورا علاقہ بدل گیا اور انشااللہ جلال پور نہر اس سارے علاقے کو بدلے گی کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ یہاں پینے کے پانی کا بہت مسئلہ ہے، یہاں میٹھا پانی نہیں ہے لیکن یہ نہر میٹھا پانی بھی دے گی اور اور پونے2لاکھ ایکڑ زمین کو زرخیز کرے گی۔

وزیر اعظم نے لائن آف کنٹرول پر آج شہید ہونے والے نوجوان کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پر جو ہو رہا ہے وہ ایسے ہی نہیں ہو رہا اور خدشہ ظاہر کی کہ بھارت اپنے داخلی مسائل سے دینا کی توجہ ہٹانے کے لیے کوئی کارروائی کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر

انہوں نے کہاکہ نریندر مودی نے کشمیر پر واردات کر کے 80لاکھ کشمیری عوام کو جیل میں ڈال کر بند کردیا اور اب اس بات کو 5ماہ ہونے والے ہیں اور میں دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یہ نریندر مودی کی آر ایس ایس کی حکومت کشمیر اور اپنے ملک میں مسلمانوں کے حوالے سے منظور کیے گئے قانون سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ آزاد کشمیر پر ضرور کوئی واردات کریگا۔

انہوں نے کہا کہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی اس خدشے آگاہ کر چکا ہوں اور انہوں نے کہا ہے کہ وہ تیار ہیں اور پاکستان مکمل طور پر تیار ہے۔عمران خان نے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ اب ہندوستان کے لوگ اب نریندر مودی کے خلاف کھڑے ہوں گے اور صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ ہندو، سکھ اور عیسائی سمیت سب کھڑے ہوں گے۔

مزید پڑھیں: حکومت نے آرمی چیف توسیع فیصلے پر نظرِ ثانی کے لیے درخواست دائر کردی

انہوں نے کہاکہ نریندر مودی مسلمانوں پر ظلم کر رہا ہے، پہلے گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کا قتل کروایا اور پھر کشمیر میں جس طرح کا انہوں نے اسلحہ استعمال کیا اس کے نتیجے میں بچوں کی آنکھیں ضائع ہوئیں، پوری کشمیری قیادت کو نظربند کردیا اور پھر اس کے بعد دو قوانین منظور کر کے بھارت میں موجود 20کروڑ مسلمانوں کے ساتھ واردات کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے عوام جانتے ہیں کہ مودی وہی ظلم مسلمانوں سے کرنے جا رہا ہے جو 70-80سال پہلے جرمنی کے ایڈولف ہٹلر نے یہودیوں پر کیا تھا اور 1982 میں اسی طرح کا قانون میانمار میں شہریوں کی رجسٹریشن کے نام پر ایک قانون لایا گیا تھا جس کے بعد میانمار میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کا آغاز ہوا۔

عمران خان نے کہا کہ یہ ظلم کا نظام اندر سے ہی ہندوستان کے لوگ ختم کریں اور پاکستان کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں پڑیگی۔اس موقع پر انہوں نے ملک کو درپیش مالی مشکلات اور بحران پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے سال جو ٹیکس لیا تو اس میں سے آدھا تو گزشتہ حکومتوں کی جانب سے لیے گئے قرض پر سود دینے میں چلا گیا اور ملک چلانے کے لیے ہمارے پاس آدھا پیسہ بچا۔

انہوں  نے کہاکہ پاکستان دنیا کو جو چیزیں بیچ رہا تھا اور جو چیزیں خرید رہا تھا اس میں تین گنا خسارہ تھا کیونکہ ہم 20ارب ڈالر کی چیزیں بیچ رہے تھے اور دنیا سے 60ارب ڈالر کی چیزیں خرید رہے تھے۔

Related Posts