امریکی صد دونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات مکمل طور پر من گھڑت اور بے بنیاد ہیں جبکہ مواخذے کے لیے کارروائی میرے سیاسی مخالفین نے دوسروں کو گمراہ کرکے شروع کی۔
امریکی ایوانِ نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ مواخذے کی کارروائی سیاسی مخالفین کی طرف سے میرے خلاف سازش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین کا قومی دن: سخت سیکورٹی انتظامات کے دوران کبوتر اُڑانے پر بھی پابندی
ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے رواں سال کے ماہِ نومبر تک ایوانِ نمائندگان میں قرارداد پیش کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ایوانِ نمائندگان کی انٹیلی جنس، خارجہ امور اور نگرانی کمیٹیوں کے سربراہان نے امریکی صدر کے وکیل کو سمن بھی جاری کر دئیے ہیں۔
“He misled (Rep. Adam Schiff) MILLIONS of people for the sake of making the case for impeachment. Completely fabricated account out of thin air!” @MillerStream @BlazeTV pic.twitter.com/ottBHQVffY
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) September 30, 2019
وکیل کو جاری کردہ سمن میں ہدایت کی گئی ہے کہ امریکی صدر اور یوکرائن کے اعلیٰ حکام میں روابط کا مکمل ریکارڈ پیش کیا جائے تاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا سے مذاکرات کے لیے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کی شرط ہمیں قبول نہیں ہے۔ امریکا ایران سے مذاکرات کرسکتا ہے لیکن پابندیاں اٹھانے کی شرط پر نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران پر عائدپابندیاں نہیں ہٹائیں گے۔ ایران مجھ سے چاہتا ہے کہ اگر ملاقات کرنی ہے تو ان پر عائد پابندیاں ہٹا دوں جبکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ میں ایسا نہیں کروں گا۔
مزید پڑھیں: امریکا سے مذاکرات کے لیے ایران سے پابندیاں اٹھانے کی شرط قبول نہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ