وفاقی وزیر علی زیدی کاکراچی پورٹ ٹرسٹ کا دورہ، افسران پر برہمی کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی وزیر علی زیدی کاکراچی پورٹ ٹرسٹ کا دورہ، افسران پر برہمی کا اظہار
وفاقی وزیر علی زیدی کاکراچی پورٹ ٹرسٹ کا دورہ، افسران پر برہمی کا اظہار

کراچی:وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی کراچی پورٹ ٹرسٹ(کے پی ٹی)میں تین سال سے پل بند کرنے پر کے پی ٹی افسران پر سیخ پا ہوگئے، کہاکہ پانچ فٹ کا سوراخ بند کرنے میں 3 سال کیوں لگے۔

انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نوٹس لے اور وزیر کو لوگوں کو معطل کرنے کے اختیارات دیئے جائیں۔وفاقی وزیر علی زیدی نے کراچی میں کے پی ٹی کا دورہ کیا انہوں نے کے پی ٹی افسران پر برہمی کا اظہار کیا اور تین سال سے بند پل کی وجوہات طلب کرلیں۔

علی زیدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کے پی ٹی اور پورٹ قاسم کے پی آر ڈپارٹمنٹ کا 35 لاکھ روپے بجٹ ہے، لوگ اسٹے پر یہاں بیٹھے ہیں اور کام کرنے کی عادت نہیں۔

نئے چیئرمین کے آنے کے بعد پانچ ماہ میں یہ پل بن گیا۔وفاقی وزیر علی زیدی نے سسٹم کے کمزور ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میری وزارت میں کچھ کام ہوتے ہیں کچھ نہیں، بہت سے اداروں سے این او سی ملتی ہے تو جا کر کام ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم پیپلزپارٹی نے کروائی تھی، مرتضیٰ وہاب بتائیں کہ دو سال میں فشریز کا کرایا کتنا دیا،جبکہ ساحل سے 12 ناٹیکل مائل تک زمین صوبے کے پاس ہے۔

علی زیدی نے کہاکہ ماحولیات کا محکمہ بھی سندھ کے پاس ہے، ساڑھے 500 ملین گندا پانی روز سمندر میں ڈال رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کسی کو برا لگے یا اچھا میں کے پی ٹی کی زمینوں کو دیکھوں گا، کے پی ٹی کے لینڈ پر ٹیکنالوجی سٹی بناؤ ں گا۔

مزید پڑھیں: خواہش ہے کہ سندھ میں پورے پاکستان کی طرح پلانٹیشن ہو سکے، گورنر سندھ

Related Posts