اسلام آباد: وفاقی وزیرِ پارلیمانی امور علی محمد خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر کو کروڑوں روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجنے پر سرکاری ٹی وی کے اقدام کو شرمناک قرار دے دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ جس شخص نے قومی ہیرو شعیب اختر کی بے عزتی کی اور ان کو شو چھوڑ کر جانے کو کہا، اس کا داخلہ بند کرنے کی بجائے ہرجانہ کیا گیا۔
شعیب اخترکا 10 کروڑ ہرجانے کے نوٹس پر عدالت سے رجوع کا فیصلہ
پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے میچ میں شعیب ملک کی تیز ترین نصف سنچری
ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا کہ ڈاکٹر نعمان کا داخلہ پی ٹی وی میں بند کرنے کی بجائے پہلے شو میں شعیب اختر کی آمد بند کردی گئی اور اب ہرجانہ عائد کردیا گیا۔ یہ شرم کی بات ہے۔ شعیب اختر استعفیٰ نہ دیتے تو کیا کرتے؟
بجائے اس کے کہ جس شخص نے قومی ہیرو کی بے عزتی کی اور ان کو شو چھوڑ کر جانے کو کہا ؟اس ڈاکٹر نعمان کا داخلہ پی ٹی وی پہ بند کرتے پہلے @shoaib100mph کو شو پہ بند کیا
اور اب یہ ہرجانہ!شرم کی بات ہے!
شعیب اختر صاحب استعفی نہ دیتے تو کیا کرتے ؟
وزارت اطلاعات سے اس پہ بات کرونگا۔ https://t.co/BHmRdK2GHi— Ali Muhammad Khan (@Ali_MuhammadPTI) November 8, 2021