صبا قمر اور زاہد احمد نئی ٹیلی فلم ہنگور ایس 131 میں جلوہ گر ہوں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صبا قمر اور زاہد احمد نئی ٹیلی فلم ہنگور ایس 131 میں جلوہ گر ہوں گے
صبا قمر اور زاہد احمد نئی ٹیلی فلم ہنگور ایس 131 میں جلوہ گر ہوں گے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر اور ساتھی فنکار زاہد احمد نئی ٹیلی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے جس کا نام ہنگور ایس 131 رکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زاہد احمد پہلے بھی صبا قمر کے ہمراہ ہٹ ڈرامہ سیریل بے شرم اور ٹیلی فلم دل دیاں گلیاں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جو اے آر وائی ڈیجیٹل کے بینر تلے ہنگور ایس 131 میں بھی ان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کے معروف ڈھولچی پپو سائیں انتقال کر گئے

ڈرامہ سیریل خدا اور محبت 3 کے اختتام پر اداکاروں کا فوٹو سیشن

پاک بحریہ کیلئے 1969 سے 2006 تک خدمات سرانجام دینے والی سب میرین پی این ایس ہنگور ایس 131 پر مبنی ٹیلی فلم کی کاسٹ میں صبا قمر اور زاہد احمد کے علاوہ عفان وحید، درفشاں سلیم، عریض احمد، حماد شعیب اور حارث وحید بھی شامل ہیں۔

ڈرامہ سیریل چیخ کی اداکارہ صبا قمر نے سوشل میدیا پر ہنگور ایس 131 کے سیٹ سے زاہد احمد، حماد شعیب، عریض احمد، حارث وحید اور دیگر اداکاروں کے ہمراہ شوٹنگ کے دوران لی گئی تصویر بھی شیئر کی جس پر مداحوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا۔ 

Saba Qamar And Zahid Ahmed Pairing Up For An Upcoming Project

اپنے آنے والے پراجیکٹس میں اداکارہ صبا قمر اور سونیا حسین پولیس افسران کے روپ میں نظر آئیں گی۔ صبا قمر کا کہنا ہے کہ ان کے نئے پراجیکٹ کا نام سیریل کلرز ہوگا تاہم سونیا حسین نے تاحال نام کے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ 

صبا قمر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پولیس کے لباس میں کھینچی گئی اپنی تصویر شیئر کی اور کہا کہ مجھے اپنے نئے پراجیکٹ کا نام بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے جو مات کے بعد مجھے دوسرا اچھا اسکرپٹ لگا ہے۔ 

 

Related Posts