علی گل پیر نے خواتین کو مردوں سے زیادہ معاون قراردیدیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ali Gul Pir believes women are more supportive than men

معروف گلوکار علی گل پیر نےخواتین کو مردوں کی نسبت زیادہ معاون قرار دیتے ہوئے مردوں کو ان سے سیکھنے کا مشورہ دیدیا ہے۔

انہوں نے حالیہ ویڈیو میں یہ نکتہ اٹھایا ہے کہ جس طریقے سے خواتین ایک دوسرے کو سپورٹ کرتی ہیں عموماً مرد ایسا نہیں کرتے۔علی گل پیر نےانسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اس حوالے سے اپنا تجربہ بیان کیا۔

علی گل پیر نے کہا کہ ‘لڑکیوں سے کچھ سیکھیں، وہ ایک دوسرے کو سپورٹ کرتی ہیں، حوصلہ افزائی کرتی ہیں،لڑکے کبھی دوسرے کے لیے خوش نہیں ہوتے۔انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ ‘ کچھ دنوں سے میں اپنا خیال رکھ رہا ہوں، جم بھی جوائن کیا کل میں نے پہلی بار فیشل کرایا۔

علی گل پیر نے کہا کہ عورتیں حوصلہ افزائی کرتی ہیں کہ جم جوائن کرلیا، اچھا ہے اپنا خیال رکھو، فیشل کروایا، اچھا لگ رہا ہے بتاؤ کیسے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘لیکن لڑکے ایسا نہیں کرتے، کیا کرلیا، وہی شکل ہے پیسے ضائع کرلیے مجھے دے دیتے۔

مزید پڑھیں:ناگن ڈانس کے بعد نیا دھماکہ،عامر لیاقت کی ایک اور بیوی سامنے آگئی

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یاد ہے اسکول میں کوئی نئے جوتے پہن کر آتا تھا تو کوئی اچھی بات نہیں کہتا تھا بلکہ ہر کوئی کہتا تھا کہ کہ کیسے جوتے ہیں، یہ تو نقلی ہیں، میں لیتا تو اتنے کا لیتا یہ تو پرانا ڈیزائن ہے۔

علی گل پیر نے کہا کہ کسی اور کے لیے خوش ہونا سیکھیں، اس میں کوئی پیسے نہیں لگیں گے۔

Related Posts