ہزارہ برادری کے سہیل تنولی پی ٹی آئی میں شامل، آفتاب صدیقی کا مفلر پہنا کر خیرمقدم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہزارہ برادری کے سہیل تنولی پی ٹی آئی میں شامل، آفتاب صدیقی کا مفلر پہنا کر خیرمقدم
ہزارہ برادری کے سہیل تنولی پی ٹی آئی میں شامل، آفتاب صدیقی کا مفلر پہنا کر خیرمقدم

کراچی: ہزارہ برادری کے سہیل تنولی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے جنہیں رکنِ قومی اسمبلی آفتاب حسین صدیقی نے پی ٹی آئی مفلر پہنا کر ان کا خیر مقدم کیا اور پارٹی میں خوش آمدید کہا۔

تفصیلات کے مطابق ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے سہیل تنولی نے تمام ساتھیوں سمیت وزیر اعظم عمران خان کے ویژن اور پی ٹی آئی قیادت سے متاثر ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی آفتاب حسین صدیقی نے پارٹی مفلر پہنا کر سہیل تنولی سمیت تمام ساتھیوں کو خوش آمدید کہا۔

اس موقعے پر منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکنِ قومی اسمبلی آفتاب حسین صدیقی نے کہا کہ ہزارہ کالونی کی لیز کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں، جلد یہ مسئلہ حل کیا جائے گا۔ جمہوریہ کالونی میں پانی کی قلت کے مسائل حل کرنے کیلئے ذاتی فنڈ سے اپر ہیڈ ٹینک کی تعمیر کا عمل بھی شروع کریں گے۔

تقریب سے خطاب کے دوران رکنِ قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے مزید کہا کہ ریلوے گراؤنڈ میں پلے ایریا رواں ہفتے میں فعال کردیا جائے گا۔ دیواروں کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے رنگ و روغن بھی کروائیں گے۔ انہوں نے ہزارہ برادری کی جمہوریہ کالونی میں ترقیاتی کاموں کی منصوبہ بندی سے شرکائے تقریب کو آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سی بی سی الیکشن کے دوران ہزاروں جعلی ووٹوں کی ذمہ داری پیپلز پارٹی پر عائد ہوتی ہے۔ پی ٹی آئی کو کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے انتخابات میں دھاندلی اور سازش کے ذریعے ہرایا گیا جبکہ کسی بھی سی بی سی الیکشن کے بعد اتنی بڑی کارنر میٹنگ نہیں ہوئی۔ ہم نے اپنا جو منشور دیا ہے، اس پر عمل اور عوام کی خدمت کریں گے۔

رکنِ قومی اسمبلی نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے دوران الیکشن کمیشن کے قوانین کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ہزارہ برادری کے رہنما سہیل تنولی کو تحریکِ انصاف میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ان کا وزیر اعظم کے ویژن کا ساتھ دینے کا فیصلہ ہر لحاظ سے خوش آئند ہے۔سہیل تنولی اب مزید زوروشور سے عوام کی خدمت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے زیر اہتمام حقوقِ نسواں اور قانونی شعور پر تقریب کا انعقاد

Related Posts