افغانستان نے یونس خان کو بیٹنگ کوچ مقرر کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان نے یونس خان کو بیٹنگ کوچ مقرر کردیا
افغانستان نے یونس خان کو بیٹنگ کوچ مقرر کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو افغانستان نے بیٹنگ کوچ مقرر کردیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو افغان کرکٹ بورڈ نے مختصر طرز کے معاہدے کے تحت افغانستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے۔ یونس خان یو اے ای میں ہونے والے کيمپ ميں ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ٹوئٹر پیغام میں یونس خان نے کہا کہ افغان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کرنا میری شدید خواہش رہی ہے، افغان بورڈ سے بات چیت 2011 سے جاری تھی۔ آخر کار اب میں افغانستان کی قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ بن گیا ہوں۔

انہوں نے یو اے ای کیمپ میں افغان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کو بہترین موقع قرار دیا اور کہا کہ نیا ٹیلنٹ قریب سے جانچ سکوں گا۔

مزید برآں یونس خان کو بیٹنگ کوچ کا عہدہ ملنے پر قومی ٹیم کے سابق کرکٹر محمد حفیظ نے بھی مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا

محمد حفیظ نے یونس خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میں آپ کا وسیع تجربہ افغان کرکٹ ٹیم کے لیے بہترین ثابت ہوگا۔

Related Posts