ڈرامہ دوبارہ ٹیلی کاسٹ ہونے پر اداکاروں کو معاوضہ ملنا چاہئے، مہوش حیات کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈرامہ دوبارہ ٹیلی کاسٹ ہونے پر اداکاروں کو معاوضہ ملنا چاہئے، مہوش حیات کا مطالبہ
ڈرامہ دوبارہ ٹیلی کاسٹ ہونے پر اداکاروں کو معاوضہ ملنا چاہئے، مہوش حیات کا مطالبہ

کراچی:پاکستان کی مشہور و معروف صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے بھی ٹیلی ویژن پر ڈراما کی دوبارہ نشریات پر اس میں کام کرنے والے کردارو ں کو معاوضہ دینے کی مہم کے لیے اپنی آواز کو بلند کردیا۔

معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنی سوشل میڈیا انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ہیش ٹیگ GiveRoyaltiesToArtists کے ساتھ اپنا پیغام شیئر کیااور انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبذول کرائی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

مہوش حیات کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جب بھی ڈراما ٹیلی ویژن پر دوبارہ ٹیلی کاسٹ ہو تو اس میں کام کرنے والے اسٹارز کو اس کی کمائی کا معاوضہ دوبارہ بھی ملنا چاہیے، جو ان کا حق بنتا ہے۔

اپنے پسندیدہ شو‘فرینڈز‘ کا حوالہ دیتے ہوئے مہوش حیات نے کہا کہ اس میں کام کرنے والے اسٹارز کو ہر سال اس شو میں کام کرنے کی اصل فیس سے زیادہ انھیں معاوضہ دیا جاتا ہے۔ اداکارہ نے دوبارہ اسی ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے فنکاروں کی قدر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Related Posts