تین ہٹی کی جھگیوں میں آگ لگانے والا ملزم گرفتار، اصل کہانی سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تین ہٹی کی جھگیوں میں آگ لگانے والا ملزم گرفتار، اصل کہانی سامنے آگئی
تین ہٹی کی جھگیوں میں آگ لگانے والا ملزم گرفتار، اصل کہانی سامنے آگئی

کراچی:شہر قائد میں جھگیوں میں لگنے والی آگ حادثاتی نہیں بلکہ منشیات فروشوں نے لگائی تھی،جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

سپر مارکیٹ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے تین ہٹی کچھ دنوں قبل جھگیوں میں لگنے والی آگ منشیات فروش گروپ نے لگائی تھی۔

آگ لگانے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرکے فہد عرف شنٹو نامی ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ بھی لے لیا گیا ہے۔ملزم کے چار ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اس علاقے میں منشیات فروخت کرنا چاہتے تھے، لیکن اس علاقے میں ایک اور منشیات فروش گروپ قابض ہے۔ دوستوں کے ساتھ مل کر حکمت عملی تیار کی۔

مزید پڑھیں: پولیس کی کارروائی،جرائم کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے 3ارکان گرفتار

ملزم کے بیان کے مطابق ہم نے پلاننگ کی کہ ہم جھگیوں کو آگ لگائیں گے اور نکل جائیں گے۔ جس کا الزام مخالف منشیات فروش گروپ پر آئے گا۔ آگ کے نتیجے میں چار سو کے قریب جھگیاں جل گئیں تھیں۔

Related Posts