اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا، مشیرِ تجارت نے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مشیرِ تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا ہے جبکہ میرے جسم میں کورونا کی معمولی درجے کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔
پیغام میں مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد نے مزید کہا کہ میں نے کورونا کی روک تھام کیلئے اپنے آپ کو گھر پر ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔ انہوں نے کورونا سے صحتیابی کیلئے عوام الناس سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
I have tested positive for COVID-19 and have mild symptoms. I have isolated myself at home. Prayers requested.
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) September 2, 2021
خیال رہے کہ اِس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا کہ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کوروناٹیسٹ مثبت آگیا۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے 28 جولائی کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مریم نواز نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا تھا۔
مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
قبل ازیں مشیرِ تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے رواں مالی سال کے آغاز کے وقت کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔
مشیرِ تجارت رزاق داؤڈ نے یکم جولائی کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر 25 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔ قبل ازیں زیادہ سے زیادہ برآمدات کا حجم 25 اعشاریہ 1ارب ڈالر تھا۔
مزید پڑھیں: گزشتہ مالی سال کے دوران برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔ رزاق داؤد