لوگ کرائم سین پر تماشا دیکھتے ہیں، لیکن جرم کی گواہی نہیں دیتے، غلام نبی میمن

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی کراچی بھر کے پولیس افسران سے اہم میٹنگ
ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی کراچی بھر کے پولیس افسران سے اہم میٹنگ

کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کرائم سین پر جمع ہونے والے لوگوں کے لیے ایک اہم ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

ویڈیو پیغام میں چیف غلام نبی میمن نے کہاکہ سپریم کورٹ کے احکامات ہیں کہ جائے واردات پر موجود افراد گواہ بنیں گے۔

کراچی پولیس چیف نے کہاکہ اس سے پہلے صرف ان لوگوں کو گواہ بنایا جاتا تھا جو خود گواہ بننا چاہتے تھے، تاہم اب موقع واردات پر جو بھی موجود ہوگا۔

مزید پڑھیں : کراچی میں فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کروائی جائیں، پولیس چیف

اس کے بارے میں عدالت کو آگاہ کیا جائے گا۔غلام نبی میمن نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ لوگ کرائم سین پر جمع ہو کر تماشا دیکھنے لگ جاتے ہیں، لیکن جرم کی گواہی نہیں دیتے۔

اصل عینی شاہد گواہ بنے گا تو سزائوں کا تناسب بھی بڑھے گا۔کراچی پولیس چیف نے کہاکہ عدالت میں پیشیاں ہوں گی تو لوگ خود موقع واردات پر جمع ہونے سے گریز کرنے لگیں گے۔

Related Posts