بنگلہ دیش میں منعقدہ مس یونیورس کے مقابلے میں پہلی بار حصہ لینے والی بنگلہ دیشی طالبہ نے مس یونیورس 68 کا تاج اپنے سر پر سجا لیا ہے جبکہ انہیں سابق ملکۂ حسن سشمیتا سین نے تاج پہنایا۔
سابق ملکۂ حسن اور بھارتی فلم ایکٹریس سشمیتا سین نے ڈھاکہ میں ہونے والے مس یونیورس کے ایونٹ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے تاریخ رقم کی ہے کیونکہ پہلی بار بنگلہ دیش سے کسی لڑکی نے مقابلۂ حسن میں شرکت کی۔
اداکارہ سشمیتا سین نے کہا کہ اس اہم موقعے پر شرکت پر مجھے بہت خوشی ہے جبکہ بنگلہ دیش کی طرف سے پہلی بار نمائندگی ایک طالبہ نے کی اور اس نے یہ مقابلہ جیت کر دکھایا۔ مس یونیورس کا اعزاز بنگلہ دیش کی طالبہ کو ملنے پر بہت مسرت ہے۔
مقابلۂ حسن میں بھارت، نیپال اور سری لنکا کے مقابلے میں شیرین اختر شیلا نامی طالبہ نے بنگلہ دیش سے اپنی زندگی میں پہلی بار حصہ لیا جبکہ جیوری نے انہیں مقابلۂ حسن میں دیگر ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ خوبرو قرار دیتے ہوئے مس یونیورس کا تاج ان کے نام کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کرنے والی پاکستانی گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے عمرے کی ادائیگی کیلئے جانے کا فیصلہ کر لیا ۔
گلوکارہ رابی پیرزادہ ان دنوںشدید ذہنی دبائو کا شکار ہیں اور دوستوں کی مشاورت سے انہوں نے عمرے کی ادائیگی کیلئے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: شوبز سے کنارہ کشی کے بعدرابی پیرزادہ کاعمرے کی ادائیگی کیلئے جانے کا فیصلہ