کراچی:مہنگائی میں اضافے کا تسلسل جاری ہے ، گزشتہ ہفتے کے دوران کھانے پینے اور روزمرہ استعمال کی27بنیادی اشیا مزید مہنگی ہو گئیں۔
ہفتہ واربنیادوں پر مہنگائی کی اوسطاًشرح17فیصد سے تجاوز کر گئی، گزشتہ سال یہ شرح 6.5 فیصد تھی۔پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر کے دوسرے ہفتے کے دوران مارکیٹ میں ٹماٹر، آلو، پیاز، لہسن، آٹے، چاول، گھی، چکن،انڈوں، تازہ دودھ، دہی، دالوں کی قیمت میں45فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں : سبزیوں کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافہ، مہنگائی آسمان سے باتیں کرنے لگی