کراچی میں سردی سے بچنے کیلئے ہاتھ تاپنے والے 2 افراد دھماکے سے زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں سردی سے بچنے کیلئے ہاتھ تاپنے والے 2 افراد دھماکے سے زخمی
کراچی میں سردی سے بچنے کیلئے ہاتھ تاپنے والے 2 افراد دھماکے سے زخمی

کراچی میں سردی کی شدت سے بچنے کیلئے ہاتھ تاپنے والے 2 نوجوان پراسرار دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہو گئے جس کی وجوہات پر تحقیقات جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ نیپیئر کے علاقے پیتل داس کمپاؤنڈ کے نزدیک پیش آیا جہاں دھماکا خیز مواد پھٹنے کے باعث 2 نوجوان افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی افراد تندور پر بیٹھے ہاتھ تاپ رہے تھے کہ دھماکہ ہوگیا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہےکہ زخمی ہونے والے افراد کے ہاتھ میں کوئی دھماکا خیز مواد آگیا تھا جو آگ کے باعث پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 نوجوان زخمی ہوئے۔ نوجوانوں کو سینے اور گردن پر چھرے لگے۔

پولیس کے مطابق زخمی نوجوانوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں بابر اور دانیال نامی نوجوانوں کی عمریں بالترتیب 22 سال اور 21 سال معلوم ہوئی ہیں جن میں سے 1 پولیس اہلکار کا بیٹا ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد ایس ایس پی سرفراز نواز کی قیادت میں پولیس پارٹی اور رینجرز جائے حادثہ پر پہنچے، بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی طلب کیا گیا۔ ایس ایس پی سٹی کے مطابق جلتی ہوئی آگ کے قریب نوجوانوں نے دھماکہ خیز مواد اٹھا لیا تھا۔

دوسری جانب بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے، دھماکے کی وجوہات پر رپورٹ تیار کی جائے گی۔ واقعے سے متعلق عینی شاہدین کے بیانات بھی ریکارڈ کرنے کی کوشش جاری ہے۔

  یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی،تھانہ گنج منڈی کے نزدیک دستی بم دھماکا، 25 افراد زخمی

Related Posts