سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی محاصرہ 104ویں روز بھی برقرار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Curfew-in-KASHMIR
مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی فوجی محاصرہ 104ویںروز بھی برقرار

سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں تازہ برف باری اور بارش نے رواں برس پانچ اگست سے جاری بھارتی فوجی محاصرے کے باعث شدید مشکلات کا شکار کشمیریوں کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلسل بھارتی محاصرے اور پابندیوں کے باعث کشمیری عوام موسم سرما کیلئے اشیائے ضروریہ ذخیرہ نہیں کر سکیں۔ مقبوضہ وادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے ملانے والی واحد سرینگر جموں شاہراہ شدید برف باری کے سبب سردی کے موسم میں اکثربند رہتی ہے۔

دریں اثنا مقبوضہ وادی کشمیر اور جموں خطے اور لداخ کے مسلم اکثریتی علاقوں میں ہفتہ کو 104ویں روز بھی غیر یقینی صورتحال مسلسل برقرار ہے اور کشمیری مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتیہ جنتاپارٹی کی بھارتی حکومت کے مذموم اقدام اور وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف بدستور غم وغصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت غیر ملکی خواتین سیاحوں کیلئے ایشیا کا خطرناک ترین ملک قرار

مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 144کے تحت پابندیاں جاری ہیں جبکہ چپے چپے پر بھارتی فورسز کے اہلکار تعینات ہیں۔ انٹرنیٹ ، ایس ایم ایس اورپری پیڈ موبائل سروس جیسے آج کے دور کے اہم مواصلاتی ذرائع تاحال معطل ہیں جس کی وجہ سے لوگوں خاص طور پرصحافیوں ، طلباء اور تاجر پیشہ افراد کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

مقبوضہ وادی میں تعلیمی ادارے اور دفاتر ویران ہیں اور لوگ کشمیر مخالف بھارتی اقدامات کے خلاف سول نافرمانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Related Posts